مسلمانان شہر کے صبر اور پولس انتظامیہ کی خدمات کو سلام
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) رام نومی کے موقع پر گزشتہ کل یکم اپریل کو مالیگاؤں سے گزرنے والے رام نومی کے جلوس میں برادران وطن نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سابقہ روایات سے ہٹ کر رام نومی کا انعقاد کیا ۔گزشتہ دو سال سے مالیگاؤں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے رام نومی کی یاترا جلوس کی شکل میں گزر کر کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟ اس لئے کہ کل مالیگاؤں میں کچھ شرپسندوں نے حالات کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی لیکن مالیگاؤں کے مسلمانوں کی زندہ دلی و صبر و تحمل اور پولس انتظامیہ کے بروقت تعاون سے شہر میں مکمل امن امان قائم رہا ۔لیکن جن لوگوں نے بھی اس طرح کی غیر قانونی حرکتیں کی ہیں ان پر پولس انتظامیہ سختی کارروائی کرے ۔اسطرح کی ایک پریس ریلیز میں آصف شیخ رشید نے پولس انتظامیہ سے اپیل کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ تہوار خوشی اور بھائی چارہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ خوشیوں کا موقع ہوتا ہے لیکن جس طرح سے نوجوانوں کے اندر زہر گھول کر مذہبی منافرت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہیں وہ اس ملک کے قانون و سالمیت کیلئے مناسب نہیں ہے، لہذا پولس انتظامیہ مالیگاؤں کے واقعہ کے تناظر میں سنجیدگی سے کارروائی کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ پولس انتظامیہ نے جس حکمت سے کام کرتے ہوئے اپنی پولسنگ انجام دی وہ قابل تعریف ہیں ہم انکی خدمات کو سلام کرتے ہیں ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے کہا کہ پولس کو سب کچھ معلوم ہے، سی سی ٹی وی وغیرہ کے ریکارڈ موجود ہیں ان پر پولس کارروائی کرے ۔فی الحال اس معاملے ہم زیادہ کچھ بولیں گے نہیں لیکن وقت آنے پر پریس کانفرنس بھی لیں گے۔