ہردوئی کے کئی گاؤں اس عجیب و غریب مسئلے سے پریشان ہیں۔ اب بہوئیں اس علاقے میں نہیں آرہی ہیں۔ علاقے میں مکھی ایک ناقابل تلافی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہاں کی آبادی مکھیوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ جیسے مسائل سے نبرد آزما ہے۔ گاؤں کے اندر پہنچتے ہی یہاں کی عورتیں اور مرد کہتے نظر آتے ہیں کہ چاروں طرف مکھیوں کا بڑا مسئلہ ہے اور کئی
یوپی کے اس ضلع میں مکھیوں کی وجہ سے ٹوٹنے لگی ہیں شادیاں، گاؤں چھوڑ کر بھاگ رہی دلہنیں، جانئے پورا ماجرا
اپریل 19, 2023
یہ مکھیاں گاؤں کے اکثر گھروں، سوتے بچوں، کھانے کے برتنوں میں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ مکھیوں کی کثرت سے اکثر لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کو کئی بار اس مسئلہ سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مکھیوں کا مسئلہ ان کے علم میں ہے، مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، علاقے کا معائنہ کر لیا گیا ہے اور جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔
Tags