کولکاتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی قومی پارٹی کا درجہ کھونے کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کیا تو وہ استعفیٰ دے دیں گی۔ مغربی بنگال اسٹیٹ سکریٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام آل انڈیا ترنمول کانگریس بنا رہے گا۔ بنگال کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے (ممتا) نے کال کی تھی، ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ میں نے امت شاہ کو ٹی ایم سی کی قومی حیثیت کے ختم ہونے کو لیکر فون کیا تھا، تو میں استعفیٰ دے دوں گی۔
عہدیدار نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کی قومی پارٹی کا درجہ ختم کردیا تھا، تو ممتا بنرجی نے امت شاہ کو فون کیا اور ان سے فیصلہ منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ وہ (بی جے پی) 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 200 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت پائے گی
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تجربہ کار لیڈر مکل رائے کے بیٹے سبھرانشو کی طرف سے ان کے والد کی گمشدگی کے بارے میں درج کرائی گئی شکایت پر ریاستی انتظامیہ جائزہ لے گی۔ مکل رائے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیمنشیا اور پارکنسنز کے مرض میں مبتلا ہیں۔