بی جے پی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا گیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں 48 کھرب 20 ارب 69 کروڑ روپے کی لوٹ ہوئی ہے ۔ کوئلہ سے لے کر 2 جی اور کامن ویلتھ گھوٹالے تک کا ویڈیو میں ذکر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ 48 کھرب 20 ارب 69 کروڑ روپے سے ملکی سلامتی سے لے کر ترقی تک کئی کام ہو سکتے تھے۔ اس رقم میں 24 آئی این ایس وکرانت، 300 رافیل طیارے اور 1000 منگل مشن بنائے یا خریدے جاسکتے ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ کانگریس کے گھوٹالوں اور بدعنوانی کی ملک کو قیمت چکانی پڑی اور کانگریس کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر پیچھے رہ گیا۔یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں پر "بدعنوانی بچاو آندولن " شروع کرنے کا الزام لگایا تھا۔ گزشتہ ہفتے 14 اپوزیشن پارٹیوں کے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر سپریم کورٹ جانے کے بعد وزیراعظم مودی نے ان پر نشانہ سادھا تھا۔اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایجنسیوں کی کارروائی پر حملے ہو رہے ہیں، عدالت میں ان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس نے سپریم کورٹ میں کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ویڈیو کے آخر میں کہا گیا کہ 'یہ کانگریس کے گھوٹالوں کی محض ایک جھانکی ہے، پکچر ابھی باقی ہے'۔ کانگریس کا مطلب کرپشن کے اگلے ایپی سوڈ میں دیکھیں - پینٹنگ کی قیمت 2 کروڑ روپے تھی، اس دو کروڑ کے لئے گاندھی خاندان دھمکی کا استعمال بھی کررہا تھا' ۔
Congress Files: بی جے پی نے جاری کی 'کانگریس فائلز'، 4.82 لاکھ کروڑ روپے کے 'گول مال' کا لگایا الزام
اپریل 02, 2023
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے 'کانگریس فائلز' کے عنوان سے ایک ویڈیو سیریز شروع کی۔ اس ویڈیو سیریز میں بی جے پی نے یو پی اے حکومت کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ ٹویٹر پر 3 منٹ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس کے دور حکومت میں 48,20,69,00,00,000 روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ اس ویڈیو میں منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران کوئلہ گھوٹالہ، 2 جی گھوٹالہ، کامن ویلتھ گیمز گھوٹالہ جیسے کئی گھوٹالوں پر بات کی گئی ہے۔
Tags