اور یہ اپنے ساتھ بہت ساری خوشیاں لاتا ہے
عید کیلئے خواتین کیا کچھ تیاریاں کرتی ہیں، عمدہ لباس، مہنگے کاسمیٹکس، مہندی، میچنگ جویلری اور بعد میں نک سک سے تیار ہوتی ہیں
بعض خواتین پارلر کے چکر لگا لگا کر ہلکان ہوتی ہیں
اور بہت سارا پیسہ خرچ کرنے کے بعد بھی من چاہا لُک یا flawless glow حاصل نہیں کر پاتیں
اور بعض نقصان دہ کاسمیٹکس سے چہرے کی اسکن بے حد خراب، کھردری اور چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اور کئی روز تک چہرہ بے حد خشک اور کھنچا سا محسوس ہوتا ہے اور میک اپ کرنے پر پرتیں جمنا شروع ہوتی ہیں
سب سے پہلے خواتین کو یہ جاننا ہوگا کل میک اپ کیا ہے
ہر قسم کے پاوڈر، فاؤنڈیشن اور شِمر کو چہرے پہ کثیر تعداد میں تھوپ لینا میک اپ یا میک اوور نہیں ہوتا.
سلیقہ سے کیا گیا میک اپ آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتا ہے اور خواتین گریس فُل نظر آتی ہیں
ذیل میں کچھ ضروری ٹپس دی جارہی ہیں جن کی تیاری عید سے قبل ضروری ہے
▪️چہرے کو ماؤسچرائزر کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے
سب سے پہلے اچھا سا ماؤسچرائزر رات اور دن کو چہرے پر لگائیں.
▪️چہرے کو رات میں سونے سے قبل کلینزنگ ملک سے کاٹن کی مدد سے اچھی طرح صاف کریں
▪️چہرے کو باہر سے آنے کے بعد فیس واش سے کلین کریں
یا مائلڈ سوپ (صابن) جس، میں کثیر تعداد میں موسچرائیزر ہو وہ استعمال کریں، چہرے کو دھونے کے بعد وہ سخت یا ڈراۓ نہ ہو یہ دھیان رہے
▪️چہرہ بار بار خشک ہوتا، ہو یا چہرے پر کھردےاسکن محسوس ہو تو رات کو کو لڈ کریم کا استعمال کریں
، گھریلو خواتین دودھ کی بالائی میں بالکل ہلکی سی ہلدی بھی ملا کر چہرہ پر لگا، کر کچھ دیر بعد سادے پانی سے فیس واش کر کے سو سکتی ہیں اور صبح اسے صابن سے دھو کر پھر سے موسچرائیزر کریم. استعمال کر سکتی ہیں، چند ہی دن میں آپ کی اسکن سانس لینے لگی گی اور بہت فریش اسکن آپ محسوس کر سکیں گی.
▪️چہرہ اگر دھوپ کی شدت سے جل گیا ہو تو پانی میں روز واٹر ملا کر اس میں چند ٹکڑے برف کے ڈال کر اس سے فیس بار بار واش کریں
▪️چہرے پر ہلکے ہاتھ سے کاغذی لیمو لگا کر دس منٹ بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو لیں.
▪️مسور کی دال دودھ میں بھگا کر رکھیں پندرہ منٹ بعد اسے پیس لیں اور وہ لیپ چہرے پر لگا کر بیس، منٹ بعد فیس دھو لیں، چہرے پہ قدرتی glow اور اسکن ٹائٹ اور چہرہ نکھر کر آۓ گا
گرمیوں میں اسکن ڈراۓ ہوتی ہے سب سے زیادہ ایلوویرا جیل، ایلوویرا کریم. ،ایلوویرا پلانٹ کا گودا، اور ایلوویرا سے بنی اشیاء اسی کےساتھ کھیرے کا کریم، کھیرے کی بنی اشیاء جیسے فیس پیک، پاؤڈر، فیس جیل کارآمد ثابت ہوتے ہیں
وقتاً فوقتا ً آرینج یا موسمبی جوس لیں
پودینہ کا جوس دانے دار چہرے کیلئے مفید ہے
یہ تو ہوئی بیسک تیاری
اب باری ہے میک اپ کی
میک اپ ہمیشہ لائٹ شیڈ میں خریدیں، دو سے تین کوٹ سے وہ خود بخود ڈارک لُک دیتا ہے
شاپ اونر سے کہیں کہ لائٹ وئیر میک اپ دیں،
بہت تھِک اور ہیوی میک اپ سے اسکن پھٹنے لگتی ہے
فاؤنڈیشن ہمیشہ کم چمک والا لیں، بہت زیادہ چمکی دار فاؤنڈیشن اسکن پہ لگا کر دھوپ میں نکلتے ہی اسکن ڈل اور فیس کالا پڑنے کے اندیشہ ہوتے ہیں
میک اپ استعمال کرنے سے پہلے چہرے کو کلینزنک ملک سے کلین کریں، ٹوننگ کریں (پانی میں عرق گلاب اور برف ڈال کر کاٹن کی مدد سے اسکن پہ اپلاۓ کریں)
یا اچھا ٹونر مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے
اسکن ٹانک پہ چہرے پہ کافی اچھا رزلٹ دیتی ہے
آپ میک اپ پرائمر سے، بیس سے یا پین کیک سے اسٹارٹ کر سکتی ہیں،
انگلیوں کے فنگر ٹپس کی مدد سے فاؤنڈیشن اپلاۓ کریں
کوشش کریں کہ فاؤنڈیشن ہلکا شیڈ، کم لکویڈ ( تیزی سے بہنے والا نا ہو) اور ٹیکسچر میں عمدہ ہو، آپ کو فنگر ٹپس پہ ہی اس کا ٹیکسچر سمجھ میں آجاتا ہے
میک اپ ہمیشہ کم خوشبو والے پرچیس کریں آج کل مارکیٹ میں تیز خوشبو والے میک اپ دستیاب ہیں جن سے الرجی ہونے کے چانسس ہوتے ہیں
جو لڑکیاں کلر لینس استعمال کرتی ہیں وہ آنکھوں کو نیم گرم پانی سے صاف کریں
اور بہت زیادہ وقت یا مسلسل کلر لینس نہ استعمال کریں
بہت زیادہ گہرے آئی شیڈو سے آنکھوں میں کھجلی اور الرجی ہوتی ہے، آئی میک بہت سنبھال کر کریں اور شمر آئی شیڈو استعمال کرتے وقت دھیان دیں کہ چمکی آنکھ کے اندر نا جاۓ.
میک اپ برش سیٹ کو نیم گرم پانی سے دھوکر ہی استعمال کریں
آج کل مارکیٹ میں پف دستیاب ہیں، میک اپ ہونے کے بعد انہیں ہمیشہ صابن سے دھو کر رکھیں یا سیناٹائز کریں
کامپیکٹ ،گلیٹرز ،لپ گلوز کئی پرت بٹھانے پہ اسکن ڈراۓ ہونے لگتی ہے اور پھٹنے لگتی ہے انہیں احتیاط سے ایک ایک لیئر دیں
مصنوعی پلکیں لگانے والی خواتین دھیان دیں کہ مصنوعی پلکوں کے ساتھ گلو کو کم تعداد میں اپلاۓ کریں. زیادہ گُلو سے آنکھوں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے
میک اپ ہونے کے بعد فکسر یوز کریں اور میک اپ نکالنے کیلئے میک اپ ریموور استعمال کریں یا کلنزنگ سے بھی مساج کر کے میک اپ کو کاٹن سے ہٹایا جاسکتا ہے
کوشش کریں کہ میک اپ بہت ہیوی نا ہو، شممر دن میں گولڈن اور شام کے میک اپ میں سلور یوز کرین، برانز میک اپ گہرے رنگ کی خواتین استعمال نا کریں
میک اپ اتارنے کے بعد بھی چہرے کو ماوسچرائز کرنا نا بھولیں