منجانب : صدر و اراکین نوری مشن مالیگاؤں، متعلقین و اقارب خانوادۂ حافظ تجمل حسین رضوی حشمتی
انجنیئر مشتاق احمد رضوی کی دختر ڈاکٹر قرۃ العین کی MBBS میں نمایاں کامیابی مبارک
اپریل 17, 2023
مالیگاؤں : حافظ تجمل حسین رضوی حشمتی خانوادہ کی چشم و چراغ ڈاکٹر قرۃ العین بنت انجینئر مشتاق احمد رضوی نے ایم بی بی ایس کے فائنل ایکزام میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے- خانوادۂ حافظ تجمل حسین میں یہ دوسری بچی ہے جسے ایم بی بی ایس جیسا باوقار اعزاز حاصل ہوا- ڈاکٹر قرۃ العین نے ایم جی ایم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ میڈیکل کالج اورنگ آباد سے اسی سال یعنی مارچ 2023ء میں فرسٹ کلاس سے تعلیم مکمل کی- موصوفہ کی ایک بہن کنیز فاطمہ انجینئر مشتاق احمد رضوی نے بھی دو سال قبل (2021ء میں) ایم بی بی ایس کی تکمیل نمایاں نمبروں سے کی تھی- خانوادۂ حافظ تجمل حسین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دینی تعلیم اور عصری تعلیم دونوں سے مرصع ہے اور مختلف شعبوں میں کامیابی کے علَم نصب کیے ہوئے ہیں- اس کامیابی پر ڈاکٹر قرۃ العین مشتاق احمد نیز اہل خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید تعلیم و ترقی کیلئے دعاگو ہیں- اللّہ تعالیٰ مقاصد حسنہ کو بار آور فرمائے اور خدمت خلق کے مبارک سفر میں عروج مقدر فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم-