شوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی ڈسٹرکٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی اس میٹنگ میں مہاراشٹر اسٹیٹ انچارج جناب محی الدین کنجی صاحب اور سیکریٹری جناب مزمل خان صاحب کی بھی شرکت ہوئی.
سرکاری گیسٹ ہاؤس کیمپ مالیگاؤں میں ہونے والی اس میٹنگ میں ملکی اور شہری حالات پر نہایت ہی مفید تبصرے ہوئے اور شہری حالات اور رمضان المبارک کے با برکت مہینے کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی اہم قراردادیں منظور کی گئی.
جن چند اہم قرار دادیں درج ذیل ہیں.
کلکتہ بجلی کمپنی کی دھاندلی کے خلاف جلد ہی ایکشن لیا جائے گا اس کے لیے شہر کی بااثر شخصیات کے ساتھ ملاقات کی جائے گی اور عوامی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی .
ہمارے شہر کے سیاسی لیڈران فنڈ لانے کی جو دوڑ لگا رہے ہیں ان کی بھی مکمل جانچ کروائی جائے گی اور فنڈ کا صحیح استعمال کروانے کے لیے جدو جہد کی جائے گی.
شہر کےبیچ میں ایک رابطہ آفس کا افتتاح عید کے فوراً بعد کیا جائے گا. انشاءاللہ
شہر مالیگاؤں میں ہر سال اس مبارک مہینے میں پاور لوم مزدوروں کو بونس (حق رضا) دیا جانے کا ایک معمول بنا ہمیشہ سے رہا ہے اسی کے پیش نظر ایس ڈی پی آئی مالیگاؤں نے اس میٹنگ میں فیصلہ کیا ہیکہ شہر مالیگاؤں کے پاور لوم مالکان سے گذارش کی جاتی ہیکہ مزدوروں کو جلد ازجلد ان کو حق رضا دے دی جائے تاکہ مزدوروں کو رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں پر سکون طریقے سے شمولیت ہو سکے ساتھ ہی اور لوم مزدوروں کو بھی اطلاع دی جاتی ہیکہ جو پاور لوم مالکان حق رضا دینے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں وہ مزدور ہم سے رابطہ کریں
انشاءاللہ ایس ڈی پی آئی مالیگاؤں ان کو انکا حق دلوانے کے لیے ان کے ساتھ ملکر جدو جہد کرے گی.
اس میٹنگ شہر مالیگاؤں کے ایس ڈی پی آئی ورکرس کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اسٹیٹ سیکریٹری مشتاق محاذ سر ,اسٹیٹ کمیٹی ممبر عبداللہ خان انجینئیر کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریسیڈںٹ جناب راحیل حنیف (حنیا ممبر ) اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی بھی موجود تھے.