ایس آئی او ایک طلبہ تنظیم ہونے کے ناطے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی کے ساتھ ایس آئی او یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ ایم پی ایس سی کے ذریعہ مستقبل کے امتحانات قلم کاغذ یعنی آف لائن طریقے سے منعقد کئے جائیں۔
"ایم پی ایس سی کے ذریعے ہر سال لاکھوں طلبہ مختلف امتحانات دیتے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات کی وجہ سے ان طلبہ کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔ ریاستی حکومت کو طلبہ کے مستقبل کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔" اس طرح کا اظہار ایس آئی او کے مہاراشٹر نارتھ کے صدر ضیاء الرحمن صاحب نے کیا۔
(یہ پریس ریلیز ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون ناگپور سے جاری کیا گیا ہے۔)