مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر 12 مئی تک شروع کی جائے ورنہ 19 مئی کو کارپوریشن پر کالے جھنڈوں کیساتھ مورچہ:آصف شیخ
مئی 08, 2023
مالیگاؤں (پریس ریلیز)مالیگاؤں ہائی اسکول سے لیکر پوار واڑی ہائی وے تک راستے کی تعمیر جمعرات تک شروع کی جائے ورنہ جمعہ کو نورنگ کالونی کے پاس سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور اس روڈ پر آباد ساکنان کے ساتھ کارپوریشن کے خلاف کالے جھنڈوں کے ساتھ مورچہ نکالا جائے گا ۔یہ مورچہ بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے کارپوریشن کی مذمت میں نکالتے ہوئے کارپوریشن گیٹ پر پہنچے گا جہاں ایک بار شدید مطالبہ کیا جائے گا کہ پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز فوری طور پر شروع کیا جائے ۔اس کی کا ایک مطالبہ آج مالیگاؤں کارپوریشن سے آصف شیخ رشید نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کیا ہے ۔انہوں نے کارپوریشن پہنچ کر کمشنر کی غیر حاضری پر میمورنڈم کی کاپی نائب کمشنر کو پیش کی اور کہا کہ شہر بھر میں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے، مچھروں کی بھر مار ہے، صفائی پر توجہ دی جائے، جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے اور اسی طرح خراب راستوں کی تعمیر کی جائے، آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نے چار ماہ قبل بھی اس روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے نائب کمشنر سے کہا کہ سابقہ باڈی نے اس روڈ کی تعمیر کیلئے بجٹ بھی مختص کیا ہے لیکن کام شروع کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر کے بیشمار ٹھیکیداروں سے تعلق ہیں ۔پردے کے پیچھے اور رات کے اندھیرے میں ملاقات ہوتی ہیں تو ہر کمشنر پوار واڑی روڈ کیوں نہیں بنواتے؟ آصف شیخ نے کہا کہ جمعرات تک اس روڈ کی تعمیر کا آغاز ہونا چاہئے ورنہ جمعہ کو سخت احتجاج اٹل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر ہم نے نالہ بنانے کا کام مکمل کیا لیکن اب کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس روڈ کی تعمیر کرے۔آصف شیخ نے مکتوب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کارپوریشن نے جمعرات تک پوار واڑی روڈ کی تعمیر شروع نہیں کی تو میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دروازے پر سیاہ جھنڈے لے کر کارپوریشن کے مورچہ لایا جائے گا۔آصف شیخ نے کہا کہ مذکورہ معاملے میں مذکورہ مقام پر سڑک کی حالت ابتر ہے اور گزشتہ دو سال سے متعدد بار تحریری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے علاقے کی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ منسی بابا درگا سے مانگو سیٹھ سائزنگ تک کی سڑک بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس سے یہاں کی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس وقت پوری میونسپل حدود میں صفائی کا کام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گٹروں کی باقاعدگی سے صفائی نہیں ہو رہی۔ شہر میں مچھروں کی تعداد بڑھ گئی، کیڑے مار ادویات کے اسپرے کی منصوبہ بندی ناکام ہوچکی ہے ۔صفائی اور ملیریا ورکرز پر حکام کا کوئی کنٹرول نہیں۔ ان تمام حالات کا ذمہ دار کون ہے؟آصف شیخ نے کہا کہ تمام شکایات کا ازالہ اور مذکورہ روڈ کا کام اگر 12 مئی تک شروع نہیں کیا گیا تو پھر 19 مئی کو سہ پہر 3.00 بجے نورنگ کالونی پوار واڑی روڈ سے میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دروازے تک سیاہ جھنڈوں کے ساتھ مارچ نکالا جائے گا۔اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، پولس انسپکٹر پوارواڑی پولیس اسٹیشن، پولیس انسپکٹر آزاد نگر پولیس اسٹیشن، انسپکٹر آف پولیس قلعہ پولیس اسٹیشن، سب ڈویژنل آفیسر کو بھی دی گئی ہیں، اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،صابر گوہر وغیرہ موجود تھے ۔