ادارہ نثری ادب کی (204ویں) ماہانہ ادبی نشست
مئی 26, 2023
گذشتہ دو دہائی سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے- اس ماہ یہ نشست بتاریخ 27- مئی 2023ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی جسمیں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم ڈاکٹر مختار احمد صاحبان اپنی تخلیقات پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- اس نشست میں ادارہ کے خازن، عازم حج، محمد امیں مختار سر اور حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز، ڈاکٹر عمران امیں اور گذشتہ دنوں راجستھان جے جے ٹی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی گائیڈ کے عہدے سے سرفراز، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر صاحبان کا استقبال بھی کیا جائے گا- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے- رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں
Tags