*جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یو پی ایس سی کی کوچنگ اکیڈمی سے امسال 24 مسلم طلباء نے کامیابی حاصل کی سال گزشتہ یہ تعداد 23 تھی اس موقع پر جامعہ کیمپس میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے کے صدر مولانا آصف شعبان صاحب کی ایماء پر چار رکنی وفد نے جمعرات* *کی سہ پہر جامعہ پہنچ کر سول سروس کی تیاری کے مرکز جامعہ آر سی اے میں اس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عابد حلیم صاحب کا جمعیۃ کی طرف سے استقبال کیا اور کہا کہ بڑی خاموشی اور* *سنجیدگی سے جامعہ ملیہ کا یہ یونٹ اپنی خدمات انجام دے کر* *مایوس ملت کیلئے قابل فخر نمائندے تیار کر رہا ہے وفد میں شامل ارکان قاری اخلاق احمد جمالی*
*حافظ انیس اظہر ملی حافظ عبدالعزیز رحمانی عبدالحلیم صدیقی جب جامعہ کے RCA بلڈنگ میں پہنچے تو یہاں جامعہ کے ڈائریکٹر اپنے اساتذہ اور پروفیسرس کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے اس کے باوجود دوران میٹنگ وفد کو ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا اور ہدیہ تہنیت قبول کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عابد* *حلیم صاحب نے مالیگاؤں میں ایک یو UPSC کوچنگ اکیڈمی قائم کرنے کا مشورہ دیا اور یقین دلایا کہ جامعہ ملیہ اس نیک کام میں تعاون کرے گا آپ نے کہا کہ ہم اچھے اساتذہ بھی مہیا کرائیں گے آپ نے آن لائن لیکچر سیریز سے بھی خواہش مند طلبا کو استفادے کی *صلاح دی. دوران گفتگو وفد کی پیشکش پر جامعہ کے گیسٹ لیکچرار پروفیسر عرفان اللہ فاروقی نے مالیگاؤں آکر رہنمائی کرنے کا وعدہ کیا میٹنگ میں جامعہ کے دیگر اساتذہ میں پروفیسر شہزاد عالم و دیگر بھی موجود تھے جمعیۃ علماء مالیگاؤں کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے UPSC انٹرنس اگزام کا مرکز ملنڈ جیسے مضافاتی مقام سے ہٹا کر انجمن اسلام جیسے مرکزی مقام پر لانے کی مانگ کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلم طلباء و طالبات اس سے فائدہ اٹھا سکیں وفد کی باتیں بغور سننے کے بعد اس پر مثبت انداز میں غور کرنے کا وعدہ بھی ذمہ داران نے کیا*