28 مٸی کو ٹی یو ڈبلیو جے ایف پروگرام کو کامیاب بنانے کی صحافیوں سے اپیل
مئی 26, 2023
اوٹکور : 26/مٸی ( ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اوٹکور منڈل کے اردو صحافیوں جناب قا ضی عبدالخالق صاحب کی قیادت میں جناب این۔ محمود، جناب منظور احمد،جناب قاضی عبدالخالق،جناب محمد ذاکر،محمد اشفاق،عبدالوسیم،محمد حسین نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ناراٸن پیٹ ضلع کے تمام اردو صحافیوں سے اس ماہ کی 28 تاریخ کو حیدرآباد میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی آل انڈیا پہلی کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔اور اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر کامیاب و کامران بنانے کی صحافیوں سے اپیل کی۔ محمد حسین ناراین پیٹ ضلع
Tags