جناب اعجاز بیگ (صدر, مالیگاؤں کانگریس پارٹی) نے ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے دو روزہ دور کی مکمل تفصیلات میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس میں پیش کی. انھوں نے بتایا کہ 2 جون 2023 کو شام 5 بجے عمران پرتاپ گڑھی کا استقبال علامہ اقبال پل پر کیا جائے گا. وہیں سے اوپن کار کے ذریعے ریلی نکالی جائے گی اور شہر کے اہم شاہراہوں پر ان کا استقبال کیا جائے گا. بعد ازاں موصوف کا رات 8 بجے انصار جماعت خانہ منعقدہ جلسہ عام میں خطاب ہوگا. اسی روز جلسہ عام کے بعد مقامی شاعروں کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام یعقوب اشرفی گارڈن امن چوک میں ہوگا.
اسی طرح سے بروز سنیچر 3 جون 2023 کو صبح ساڑھے نو بجے سے عمران پرتاپ گڑھی شہر کی مختلف بنکر, ملی, سماجی اور تعلیمی شخصیات سے تبادلہ خیال فرمائیں گے. دوپہر کے کھانے کے بعد موصوف مولانا عبدالاحد ازہری اور مولانا حافظ ساجد حسین اشرفی کے گھر تعزیت کیلئے جائیں گے. نیز دونوں ہی مرحومین کے ناموں سے موسوم تعمیراتی کاموں کا اعلان جلسہ عام میں کیا جائے گا.
شہر مالیگاؤں کی تمام اسکولوں میں اثل لیب یوحنا کے تحت کمپیوٹر لیب قائم کرنے کا اعلان بھی عمران پرتاپ گڑھی جلسہ عام میں کرینگے نیز شہری مسائل و ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال فرمائیں گے. اس طرح کا اظہار اعجاز بیگ نے 29 مئی 2023 کو یعقوب اشرفی گارڈن میں منعقد ہوئی پریس کانفرنس میں کیا.
اس پریس کانفرنس میں صدر کانگریس پارٹی اعجاز بیگ, نائب صدر جمیل کرانتی, ڈاکٹر منظور حسن ایوبی, احتشام شیخ بیکری والا, زین العابدین پٹھان, حفیظ لینسیہ, عبدالغفار آسام ٹی, طیب خان اور دیگر اراکین موجود تھے.