بجے تک منعقدہ جمعیتہ علماء ہند کے عظیم الشان اجلاس عام کی تیاری کے لئے مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ سے ارکان منتظمہ مرکزیہ و مندوب کے 300 خدام لگاتار تین دنوں سے بذریعہ لگثری،وینگر،کریٹا،منی بس و دیگر سواریوں سے ممبئ پہنچے جہاں قیام کرنے والے علمائے ہند کی خدمات کا فریضہ شہریان انجام دیں گے کیونکہ گذشتہ سال مالیگاؤں کے خدام نے قیام سے لیکر طعام تک کے انتظامات کو بحسن خوبی انجام دئیے جس کی وجہ سے مقامی جمعیت کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ۔ اجلاس عام کے اختتام تک مقامی جمعیت کے خدام اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ اس روانہ ہوئے قافلے میں صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ، نائب صدر الحاج مکی سیٹھ صاحب ، سیکریٹری عبدالمالک بکرا سیٹھ صاحب سمیت سینکڑوں ذمہ داران اور رضا کاران شامل ہیں ۔
*جمعیتہ علماء ارکان منتظمہ مرکزیہ و مندوب کے 300 خدام ممبئی پہنچے*
مئی 20, 2023
21 مئی 2023 بروز اتوار شام 5 بجے سے رات 10