آج مورخہ 24 مٸی بروز بدھ دوپہر ایک بجے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے جنتادل سیکولر سکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی زیر قیادت ایک وفد نے کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پربھاگ نمر 4 سے زیتون حجن مسجد سے ہوتے ہوٸے نیشنل ہاٸے تک روڑ کی تعمیر جلد سے جلد شروع کی جاٸے ۔ مالدہ شیوار پربھاگ
نمبر 4 سے نیشنل ہاٸے وے تک کا راستہ انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے جب کہ مالیگاٶں شہر میں داخل ہونے کا اہم راستہ ہونے کی بنا پر دن بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گزر اس راستے سے ہوتا ہے کچھ مہینے پہلے اس راستے پر پاٸپ لاٸن ڈالنے کے نام پر کھداٸی کی گٸی اور راستے کو انتہائی ناکارہ حالت میں چھوڑ دیا گیا ۔۔*_
_جب کے جلد ہی برسات کا موسم شروع ہونے والا ہے اس سے پہلے راستے کی تعمیر شروع ہونا چاہٸے ورنہ جنتادل
سیکولر مالدہ شیوار علاقے کی عوام کو لیکر سخت احتجاجی راستہ اختیار کرے گی ۔۔۔۔۔_
*آج کے وفد میں محمد مستقیم ڈگنیٹی ۔۔ شیخ انیس مستری ۔۔ محمد ممبر واٸرمین ۔۔ ابوالعیث انصاری ۔۔ شاھد بھکن ۔ محمدعارف کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد شریک رہے ۔۔۔*