محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مغربی اتر پردیش میں ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف پوروانچل میں کئی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔ تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار تھوڑی سست ہوگی۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔
ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ جھانسی اور متھرا میں درجہ حرارت 46 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
مئی 24, 2023
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ شدید گرمی میں لوگ آسمان سے بارش کی بوندوں کے انتظار میں ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے چلچلاتی گرمی سے پریشان عوام کو راحت کی خبر دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یوپی میں منگل سے اگلے تین دن تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
Tags