8 جون کو حج تربیتی کلاس مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی خصوصی شرکت
مئی 30, 2023
الحمدللہ! ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام 8 جون 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ، شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں عازمین حج کے لئے *حج تربیتی کلاس* کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں *آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) اپنے مخصوص و دلنشین انداز میں عازمین حج کی تربیت فرمائیں گے لہذا عازمین حج و زیارتِ حرمین شریفین کا ارادہ رکھنے والے خوش نصیب حضرات اس سنہرے موقع سے استفادہ کریں