جلگاؤں۔ 25 مئی بروز جمعرات کو مہاراشٹر بورڈ کے بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر کیے گئے جس میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر انصرام جاری اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جرنیئر کالج، مہرون، جلگاؤں کے طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ کل 192 کامیاب طلباء کی بدولت کالج کا نتیجہ 97.95 فیصد رہا۔
مندرجہ ذیل طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
1. میمن سہانہ محمد ابراہیم %87.50
2. شیخ اریبہ فاطمہ منظور احمد %85.50
3. مصباح ریاض محمد %84.50
4. محمد صائم انیس رضا %84
5. کھاٹک نازیہ پروین ساجد %83.33
کالج کے کل 37 طلباء نے امتیازی درجہ، 120 نے فرسٹ کلاس، 34 نے سیکنڈ کلاس سے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، سیکریٹری الحاج اعجاز ملک، چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ، پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق، شیخ ذاکر بشیر نے کامیاب طلباء کو مبارک باد پیش کی۔