(El Salvador) کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فٹ بال کے شائقین مقامی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔ نیشنل سول پولیس نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ 'کسکٹلان اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔'
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔