بنگلورو میں سی ایم سدارامیا سے پیر کو تقریباً 30 ماہرین تعلیم نے ملاقات کی اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے مختلف مطالبات کے حوالے سے ایک میمورنڈم سونپا۔ انہوں نے میمورنڈم میں کہا کہ حجاب کے تنازع کی وجہ سے ہزاروں لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ ریاست میں دسمبر 2021 میں ایک تنازعہ کھڑا ہوا تھا، جب اوڈوپی ضلع میں ایک سرکاری پری یونیورسٹی کالج کے چھ طلباء نے ہیڈ اسکارف پہننے کی وجہ سے کلاسوں میں جانے سے منع کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ معاملہ گزشتہ سال 31 جنوری کو کرناٹک ہائی کورٹ میں اس وقت پہنچا جب ریاستی حکومت نے حجاب پہننے والے طالبات کے کلاسوں میں داخلے پر پابندی کا حکم دیا۔
حجاب کو لے کر کرناٹک کے وزیر تعلیم کا بڑا بیان، بدلے جائیں گے BJP کے یہ فیصلے؟ کہا-سبھی طلبہ کے مفاد میں ہوگا فیصلہ
مئی 31, 2023
کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے مسئلے میں ریاست کے وزیر تعلیم مدھو بنگرپّا نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت ایسا فیصلہ لے گی، جس سے سبھی طالبات کو فائدہ ہوگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر تعلیم نے تسلیم کیا کہ حجاب کے مسئلے پر کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، لیکن ہم ایک فیصلہ لیں گے، جس سے پورے طالبات کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی طالبات کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے قانونی طور پر اس مسئلے کو آگے بڑھائیں گے۔ حجاب تنازعہ پر ریمارک کرنے سے انکار کرتے ہوئے بنگرپّا نے کہا، ’معاملہ فی الحال عدالت میں ہے اور محکمہ قانون اسے قانونی طور سے لڑے گا۔ اس پر آگے ریمارک کرنا غلط ہوگا۔‘