بھیونڈی :(نامہ نگار)واضح رہے کہ ہر سال 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں نرسوں کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اعتراف کرکے نرسز کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس موقع کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کے بھیونڈی صدر عبدالجبار کی طرف سے نرس ڈے کے موقع پر بھیونڈی نظامپور شہر کارپوریشن کے تمام پرائمری ہیلتھ سینٹرس اور آئی جی ایم سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی نرسز کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اس موقع بھیونڈی کارپوریشن کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشرا سید اپ ایکت دیپک زنزاٹ سر اور ڈاکٹر چوہان سر ،ریاستی اقلیتی شعبہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرویز خان (پی کے) جاوید فاروقی، اقبال صدیقی ، عبداللطیف بابا، ذاکر بھائی، ایاز انصاری وغیرہ موجود تھے اور ان سبھی کے ہاتھوں نرسز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہیومین رائٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا
اس موقع پر سینئر کانگریسی رہنما جناب پرویز خان( پی کے) نے کہا کہ نرسنگ کا پیشہ خدمت خلق کا پیشہ ہے۔بیماروں کی تیمارداری کرنے کا ثواب بہت بڑا ہے۔نرسنگ کا شعبہ در اصل خدمت خلق کا ذریعہ ہے۔ اس شعبے کےافراد کی حوصلے افزائی شاذ ونادر ہی ہوتی ہے۔ہیومن رائٹس کی بھیونڈی شاخ کے صدر جناب عبدالجبار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ۱۲؍ مئی کو نرسز ڈے کے موقع پر انھیں یاد کیا اور ان کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انھیں اسناد سے نوازا۔