دوستو سیف نیوز اسٹاف ہمیشہ صحافت کے ساتھ ساتھ نظریاتی عنوانات کو بھی کوریج کرتا ہے گزشتہ دنوں نشہ مخالف مہم گریجویٹ یادی میں رجسٹریشن ماہ رمضان اسپیشل دینی ادبی فزیکل تاریخی مواد کی اشاعت ہمیشہ ہوتی رہی بیشتر بہی خواہان کے اصرار پر اب صحت و تندرستی سے متعلق بیداری کو لیکر اسپورٹس ویک کا اہتمام کیا جا رہا ہے جسمیں اسکولوں کے طلبہ اور عام نوجوان میں کرکٹ کبڈی والی بال باسکٹ بال کرائے کمپیٹیشن کشتی کا مقابلہ رننگ کمپیٹیشن وغیرہ کا انعقاد زیرِ عزم ہے جس کی تیاریاں بڑے خلوص سے جاری ہیں
ان مقابلوں کے علاوہ ہفتہ بھر ڈاکٹرس حکماء علماء اساتذہ اور سرکردہ افراد کے پر فکر انٹرویوز بھی شائع کیے جائیں گے نیز اچھی بیداری کی کوشش کی جائے گی فی زمانہ گٹکا بیڑی سیگریٹ اور منشیات کی لت سے نئی نسل کم زور ہو رہی ہے وہیں ناقص غذاؤں سے بیماریوں کا گراف
بڑھ رہا ہے تمام نکات پر مدلل و مفصل معلوماتی کارآمد باتیں عوام کے گوش و گزار کی جائیں گی مزید تفصیل جلد ہی۔۔۔۔ قارئین سے خلوص کا التماس
ادارہ صاف نیوز