جبکہ رئیس شیخ کے ساتھ ان کی ٹیم جاوید۔عمران وغیرہ بھی تھے
رئیس شیخ نے خصوصا عازمین حجاج کے ڈاکومنٹ کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کا جائزہ لیا انھوں نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں ویکسینیشن کے لئے بیرون شہر سے آنے والے حاجیوں کا جائزہ لیا اسی طرح دستیاب ٹیکوں کے بارے میں ڈاکٹر بشری سید اور آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر ورساباروت سے تبادلہ خیال کیا
ان عازمین حجاج کی آن لائن انٹری کے سسٹم کا بھی کمپیوٹر میں جائزہ لیا بعد میں میونسپل کمشنر سے مخاطب ہوتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا ہم نے حاجیوں کے ویکسینیشن کا انتظام ممبئی میں بھی کرایا مگر جس آسانی اور سہولت سے بھیونڈی شہر میں یہ سارا کام ہورہا ہے ایسا کہیں بھی نہیں ہے دیگر مقامات پر عام مریضوں کی لائن میں لگ کر حاجیوں کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر بھیونڈی شہر میں عازمین حجاج کے لیے مکمل انتظام بالکل الگ سے کیا گیا ہے جہاں کوئی لائن نہیں کوئی تکلیف نہیں اور ہر طرح کے فارم اسٹمپ وغیرہ انتظامیہ کے لوگ خود کرتے ہیں یہ باتیں میونسپل کمشنر وجئے کمار مہسال سے کرتےہوئے رئیس شیخ نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی انچارج ڈاکٹر بشری سید کی کارکردگی کو کافی سراہتے ہوئے کہا میں نے صرف ایک فون کیا کہ میڈم کیا کیا تیاریاں عازمین حجاج کے لیے ہیں انھوں نے ساری تیاری کررکھی تھی جو ہم دیکھ رہے ہیں اسی طرح رئیس شیخ نے اپنے ساتھ آئے ان کی آفس کے لوگوں سے کہا سبھی بھیونڈی کے عازمین سفر حج کو ان کی طرف سے ایک کٹ بطور تحفہ دیا جائے گا جس میں فولڈ ہونے والا مصلے جائے نماز۔تسبیح اور دیگر عبادات میں استعمال ہونے والی اشیاء اسی طرح دعاؤں کی تحریری درخواست بھی کٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی
رئیس شیخ نے اس موقع پر بے لوث خدمات انجام دینے والے دادا بھائی اور مشتاق بھائی کو گلدستہ پیش کرتےہوئے ان کا استقبال کیا ڈاکٹر بشری سید ویکسینیشن میں ڈیوٹی پر مامور آصف۔سنگھ صاحب کا بھی رئیس شیخ نے استقبال کیا اور کہا اتنا اچھا انتظام شاید ہی کہیں اور ہوگا اسی لیے تو کلیان۔ممبرا۔نالا سوپارہ۔پڑگھا۔وسئی۔امبرناتھ وغیرہ سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں ہمیں امید ہے کہ اسی طرح بھیونڈی میونسپل کارپوریشن اپنی خدمات انجام دیتا رہے گا انھوں نے کہا میری جہاں ضرورت ہو ضرورت یاد کریں