ملک کے مرکزی وزیر کھیل برج بھوشن کے* *ذریعے ہوئے مبینہ جنسی استحصال کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے قومی راجدھانی کے جنتر منتر پر دھرنا دے رہی خاتون پہلوانوں کو حمایت دینے کے لئے* *جمعیۃ علماء مالیگاؤں کا وفد 23 مئی کی شام جنتر منتر پہنچا جہاں آج شام کھاپ پنچایت اور کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی قیادت میں* *کینڈل مارچ نکالا گیا جو جنتر منتر سے نکل کر انڈیا گیٹ تک پہنچا یہاں عالمی کشتی چمپئن خاتون ونیش پھوگاٹ جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور راکیش ٹکیت نے خطاب کیا ہزاروں مردوخواتین نے مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا. اس موقع پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کا بھاری نظم تھا پھر بھی مظاہرین نے بے خوف ہو کر اپنا احتجاج درج کروایا. اہم بات یہ ہے کہ دھرنے میں مختلف شہروں اور ریاستوں سے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے جس میں برقع پوش خواتین بھی اچھی تعداد میں نظر آئیں. جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے چار رکنی وفد میں شامل قاری اخلاق احمد جمالی( جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مالیگاؤں) حافظ انیس اظہر( نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) حافظ عبدالعزیز رحمانی( جوائنٹ سیکرٹری جمعیۃ علماء مالیگاؤں)* *عبدالحلیم صدیقی رکن عاملہ و منتظمہ جمعیۃ علماء مالیگاؤں نے کھاپ پنچایت لیڈر و کسان رہنما راکیش ٹکیت سے مل کر مالیگاؤں کے اکھاڑوں اور پہلوانوں کی طرف سے تائید و حمایت کا خط دیا. راکیش ٹکیت نے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور مالیگاؤں کو ذاتی طور پر جاننے کا اظہار بھی کیا علماء کرام کی موجودگی سے مظاہرین میں جوش و خروش دیکھا گیا اور دہلی کے مسلم نمائندوں نے ارکان جمعیۃ کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ مسلمانوں کے ہر مسئلے پر سیکولر ہندو رہنما برابر ساتھ دیتے ہیں اس طرح کے اقدامات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملنے کی امید بھی جتلائی گئی