المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم
حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ بلند ہمت اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے(حافظ رمضان ابوالعلائی)
مئی 02, 2023
مورخہ ٢ مئی بروز منگل صبح دس بجے شہر کی معروف دینی درس گاہ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں جامعہ کی طالبات اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے طلبہ نے اہلسنّت کی مخلص شخصیت حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ کے وصال پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر حافظ ساجد حسین اشرفی علیہ الرحمہ کی حیات اور زندگی کے گوشوں پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ رمضان ابوالعلائی صاحب(مدرس مدرسہ شفاعة القرآن) نے کہا کہ خلیفہ انوارالمشائخ بلند ہمت اور قائدانہ صلاحیتوں کی مالک شخصیت تھے۔وہ ہر وقت دین و سنیت کی ترقی و بقا کے لیے منصوبے تیار کرکے اسے پایہ تکمیل کی تگ دو میں لگ جاتے۔آپ نے اپنی مخلصانہ کاوشوں سے شہر کے قلب اور مالدہ شیوار کے علاقے میں مساجد و مکاتب اور اجتماعات کا ایک طویل سلسلہ دراز کر رکھا تھا۔حافظ صاحب کے اِس طرح دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کے گھر والوں کے ساتھ دین و سنیت کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔حافظ صاحب کے اِس مشن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری اب ان کے رفقا پر ہے اللہ پاک اُن کے رفقا کے بازووں کو طاقت دے تاکہ وہ لوگ حافظ صاحب کے مشن کو آگے بڑھاسکیں۔ایصال ثواب کی اِس محفل میں جامعہ کی معلمات و طالبات نیز کاملی محمد رمضان،حافظ عادل انور،حافظ مبشر رضوی،حافظ اشتیاق اشرفی،حافظ محمد مصطفے صابری،حافظ حامد رضا اور حافظ حامد رضوی موجود رہے۔حافظ اشتیاق اشرفی کی دعا اور صلوة و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔