اس فلم کی کہانی کیرالہ کی ان خواتین کی ہے جو مشکوک حالات میں لاپتہ ہو گئیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان خواتین کو دہشت گرد تنظیم داعش نے اغوا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کے کئی سینز پر سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی قینچی چل چکی ہے۔
ان دنوں ایک کے بعد ایک کئی بڑی فلمیں رلیز ہو رہی ہیں۔ ہدایت کار سدیپتو سین کی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' رلیز ہوئی ہے۔ وہیں اس فلم کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی کیرالہ کی ان خواتین کی ہے جو مشکوک حالات میں لاپتہ ہو گئیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان خواتین کو دہشت گرد تنظیم داعش نے اغوا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کے کئی سینز پر سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی قینچی چل چکی ہے۔
دی کیرالہ اسٹوری فلم کو لے کر جہاں ایک جانب جم کر سیاست ہورہی ہے تو وہیں شائقین فلم دیکھنے کے لئے تھئیٹر کا رخ کررہے ہیں ۔ فلم پر پابندی لگائی جارہی ہے ، شوز رد کئے جارہے ہیں، پھر بھی فلم کا اچھا باکس آفس کلیکشن اور شاندار آئی ایم بی ڈی ریٹنگ بتاتی ہے کہ دی کیرالہ اسٹوری زیادہ شائقین کو پسند آرہی ہے ۔ فلم کی آئی ایم بی ڈی ریٹنگ پوننین سیلون ٹو اور پٹھان جیسی کئی مشہور فلموں سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق سینسر بورڈ نے اس فلم کے کئی سین کاٹ دیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں ایک یا دو نہیں بلکہ 10 سین کٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم کو اے سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے۔