24, مئی 2023ء بروز بدھ
یہ خبر انتہائی رنج و غم کیساتھ دی جارہی ہیکہ محلہ رسول پورہ و اسلام آباد کی مشہور و معروف شخصیت، سابق میونسپل کونسلر و چیئرمن باندھ کام کمیٹی مالیگاؤں میونسپل کونسل ، شہر تعمیری محاذ کے اہم ذمہ دار ، اور جنتا کوآپریٹیو بینک کے سابق وائس چیئرمن
خورشید احمد محمد عثمان المعروف بہ خورشید مینیجر کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔
ان للہ وانا الیہ راجعون
تدفین کا وقت ابھی طئے نہیں ہوا ہے
مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار، سادہ لوح دوستوں میں جلد ہی گھل مل جانے والی شخصیت کے حامل اور صوم و صلواۃ کے پابند تھے۔ اہل خانہ نے علاج و معالجہ میں کوئی کمی نہیں کی لیکن مرضی مولا کے آگے بندہ بے بس و مجبور ہوا کرتا ہے۔ تاہم ہم مرحوم کے اہل خانہ اور رشتہ دار وقارب کے غم میں برابر کے شریک رہتے ہوئے خدا وند قدوس سے دست بہ دعاء ہیں کہ مرحوم کے سیآت کو حسنات میں مبدل فرماتے ہوئے انہیں اپنی جوار رحمت میں لے۔ اہل خانہ کو صبر کی قوت عطا فرمائے۔
شریکان غم: شیخ رشید شیخ شفیع، آصف شیخ رشید، حاجی محمد یونس شیخ عیسیٰ ، محمد صابر محمد صادق گوہر، عبدالحفیظ انصاری، انصاری اصغر علی حبیب اللّٰہ ، ڈاکٹر محمد انصاری، ڈاکٹر محمد ہارون عبدالجبار، ڈاکٹر شفیق احمد انصاری، نسیم احمد محمد یعقوب روشن، شفیق احمد محمد عثمان (سنتوش) ریاض احمد شمس الضحیٰ ، الحاج عبدالعزیز مقادم، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، عبدالرشید ایولے والے، عابد عبدالرشید، جملہ اراکین شہر تعمیری محاذ و تعمیری محاذ، اور صابر گوہر فرینڈس سرکل مالیگاؤں