منجانب : محمد نورالحسن مصباحی رضوی، ادارہ اصحاب صفہ مالیگاوں، جامعہ تاج الشریعہ آل مصطفیٰ
جامعہ تاج الشریعہ آل مصطفیٰ آپ کے تعاون کاشکرگزار ہے
مئی 02, 2023
الحمدللہ! ادارہ اصحاب صفہ کی زیر نگرانی جامعہ تاج الشریعہ آل مصطفیٰ ، جیلانی پارک درےگاؤں کا تعمیری کام پچھلے 4 مہینوں سے چل رہا ہے، اب تک 25*134 کے رقبہ پر تعمیرمکمل ہوئی ہے اور آدھی عمارت کا سلیب بھی بھرا جاچکا ہے۔ یہ سب کام اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اور آپ حضرات کے مخلصانہ تعاون سے ممکن ہوا ہے. اللہ تعالیٰ آپ تمام حضرات کے تعاون کا دارین میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آپ کا ساتھ اورآپ کی دعائیں اس تعلیمی قلعہ کو منزل مقصود تک پہنچائےگی اور ہمارے حوصلوں میں مزید پختگی پیدا ہوگی۔ عنقریب عمارت کے بقیہ حصہ میں بھی سلیب بھرا جائے گا اور اس کی تیاریاں جاری ہیں۔ میں اپنی اور تمام ہی اراکین کی جانب سے آپ حضرات کا شکر گزار ہوں۔