الجزیرہ نیوز چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 99.20 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے، جس میں رجب طیب اردغان کو 52.08 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو کو 47.92 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔
بتادیں کہ اتوار کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا اور 5 بجے تک پولنگ ہوتی رہی ۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے
قابل ذکر ہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا۔