شوال المکرم۱۴۴۴ھج مطابق 19/20/21 مئی 2023ء بروز جمعہ سنیچر اتوار کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی دعوت پر عروس البلاد ممبئی میں منعقدہ مجلس منتظمہ کےاجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور مہاراشٹر کو میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ چنانچہ مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے خدام جمعیت ہونے والے اجلاس کو کامیاب بنانے کےلیے مسلسل کوشاں ہیں۔
اسی کی ایک کڑی یہ بھی ہے کہ صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب کی ایماء پر ضلع ناسک جمعیت کے خدام کا ایک قافلہ رکن عاملہ ومنتظمہ مفتی محمد خالد ملی صاحب کی سربراہی میں 18 مئی بروز جمعرات رات گیارہ بجے عروس البلاد ممبئی میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں میں حصہ لینے کی غرض سے بذریعہ ٹویرا روانہ ہوا۔ اس قافلے میں ادارۂ رحمانیہ کے روح رواں ابونعمان انصاری کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوان بھی شامل ہیں۔ واضح ہوکہ اجلاس کے سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب گذشتہ کئی دنوں سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر پر خیمہ زن ہیں اور اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خود بھی کاموں میں معاونت فرمارہے ہیں۔
ان شاءاللہ آج 19 مئی 2023ء بروز جمعہ کو رات دیر گئے جمعیۃ علماء ضلع ناسک کے اراکین مرکزیہ ومنتظمہ وعاملہ کے ساتھ ساتھ خدمتگاروں کا قافلہ جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی خالد اقبال ملی رحمانی ونائب صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری کی سربراہی میں ممبئی کا رخ کریگا۔ اور ہونے والے اجلاس کی کامیابی کےلیے مساعی جمیلہ کریگا۔ ان شاءاللہ
ش،ن،الف