علامہ حسن رضامسجد سے اکبر مستری کامکان زیتون پورہ تک نالے کی صفائی
مئی 06, 2023
مونسون کی آمد آمد کے پیش نظربڑےنالوں کی تہہ تک صفائی کے لیے کارپوریشن نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اس ضمن میںمالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کےمہربان کمشنر بھالچندر گوساوی صاحب نے ایئریا وائز بڑے نالوں کی صفائی کے آرڈر بھی جار ی کرنا شروع کردیئے ہیں۔اور پہلے مرحلے میں وارڈ نمبر۱۴؍ سے لگ کر زیتون پورہ اور ۶۰؍فٹی روڈ (مولانااسعدؒ مدنی روڈ)سے متصل علامہ حسن رضا مسجد سے لے کر اکبرمستری کے مکان زیتون پورہ تک کےنالے کی صفائی بروزبدھ کو ہوگی ۔ لہٰذامذکورہ علاقے کے ساکنین اپنے اپنے گھروں اور دکان کے سامنے رکھےہوئے باکڑوں اور دیگر سازو سامان کو از خود ہٹاکر صفائی کامگاروں کےساتھ تعاون فرمائیں۔ تاکہ گٹر اچھی طرح تہہ تک صاف کی جاسکے اور مستقبل میں ہونے والی پریشانیوں جیسے گٹروں کاچوک اپ ہونا، بارش میں نالوں کااوور فلو ہوکر گندہ پانی سڑکوں پر بہنا جیسی مشکلات سے راحت مل سکے۔ اس طرح کی گذارش کارپوریشن کے صفائی انسپکٹر کلیم احمد ، سنیل کھراڈے ، جمیل انصاری نے کی ہے ۔ ایسی تحریری اطلاع مولانا احمد بن عبدالعزیز نے بغرض اشاعت روانہ کی ۔