کے حلقہ گرمٹکال سے تعلق رکھنے والے جے ڈی ایس ایم ایل اے شرن گوڑ کی کامیابی پر جے ڈی ایس کی ایک بڑی تعداد نے انکی کامیابی پر ایک منت مانگی تھی کہ کامیابی پر وہ گرمٹکال سے نارائن پیٹ ضلع کے کولم پلی منڈل میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی رح پر پیدل حاضری دیں گے۔ اب جبکہ جے ڈی ایس ایم ایل اے گرمٹکال کی کامیابی پر انکے کارکنوں نے پیدل یاترا کے ذریعہ کولم پلی پہچے جہاں پر نارائن پیٹ ایم ایل اے کیمپ آفس میں بی آر ایس پارٹی سے وابستہ قائدین نے انہیں تہنیت پیش کی۔ اور اسکے علاوہ جی ڈی ایس کا نمائیندہ وفد نے پیدل کو لم پلی بارگاہ کے دورہ پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی سید جلال حسینی اشرفی جلالی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے یادگار تحفہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ کرناٹک انتخابات میں گرمٹکال سے وابستہ ایم ایل اے کے حق میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے انتخابی مہم چلائی تھی۔ محمد حسین ناراین پیٹ ضلع
گرمٹکال ایم ایل اے کی کامیابی پر جی ڈی ایس پارٹی قائدین کی بارگاہ قتالیہ کولم پلی تک پیدل حاضری
مئی 20, 2023
نارائن پیٹ: نارائن پیٹ ضلع کے سرحدی علاقہ کرناٹک