گزشتہ مرتبہ یہی بنکر پینل والوں نے اپنے چار لوگوں کو ڈائریکٹر بنا کر تعمیری محاذ کا چیئرمین بنائے کا کارنامہ انجام دیا۔
ابھی پھر دونوں پینل نورا کشتی کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں ایسے میں دو امیدوار آزاد ہیں۔ ایک تو زاہد لطیف اقبال اور بلال احمد عبدالخالق يہ دونوں پورے عزم و حوصلے کے ساتھ الیلکشن کے میدان میں ہیں
زاہد لطیف اقبال احمد المعروف زاہد حاجی اسلام پورا کے مخلص سماجی کارکن ہیں۔ اور اگر وہ انڈسٹریل سوسائٹی کے الیلکشن میں امیدواری کر رہے ہیں تو یہ ہمارے لیے خوشی اور اطمینان کی بات ہے۔
ہمیں پوری اُمید یقین اور بھروسہ ہے کہ زاہد لطیف اور بلال کے چن کر آنے کے بعد انڈسٹریل سوسائٹی کا سچ سامنے آئیگا۔ اور یہی بات ان دونوں مخلص امیدواروں کے حق میں اپیل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
ہم تمام ہی شیئر ہولڈر خواتین و حضرات اور بزرگوں سے گزارش کرتے ہیں کے وہ زاہد لطیف اقبال احمد جن کی نشانی کوپ ساسر اور بیلٹ پیپر پر 10 نمبر ہے اور بلال احمد عبدالخالق نشانی پنکھا اور بیلٹ پلیٹ پر 2 نمبر ہے۔ ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ قلب شہر میں واقع ہمارا ي عظیم ادارہ جو قیمتی زمینوں کا مالک ہے ایک بار پھر انہی روایتی مفاد پرستوں کے قبضے میں نہ جائے۔ اور نوجوان بے لوث نوجوان چن کر اسکیں