روس نے کہا ہے کہ اس حملے میں صدر ولادیمیر پوتن زخمی نہیں ہوئے ہیں ۔ کریملن عمارت کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا ہے ۔ روس نے اس مبینہ حملے کو ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی اور روس یونین کے صدر کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش مانا ہے ۔کریملن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو بغیر پائلٹ کے ڈیوائس کو کریملن کی جانب بھیجا گیا تھا۔ دونوں آلات کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ کریملن نے کہا کہ ڈرون حملے کی کوشش کے وقت روس کے صدر احاطہ میں نہیں تھے۔فوجی نیوز آوٹ لیٹ Zvezda کے چینل سمیت روسی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کریملن پر ہوئے حملے کا ہے ۔ حالانکہ اس ویڈیو کو لے کر نیوز 18 کسی بھی طرح کا کوئی دعوی نہیں کرتا ہے ۔اس وائرل ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ حملہ کے بعد کریملن پیلیس کے پیچھے ہلکا دھنوا اٹھا تھا ۔ دعوی یہ بھی کیا جارہا ہے کہ صدارتی پیلیس کے گنبد کے ٹھیک اوپر ایک ڈرون کو روس کے ذریعہ مار گرایا گیا۔
ولادیمیر پوتن کے قتل کی کوشش! دو ڈرون مار گرائے، کریملن نے بتائی یوکرین کی سازش
مئی 03, 2023
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قتل کی کوشش کی گئی ہے ۔ کریملن نے دعوی کیا ہے کہ پوتن کا قتل کرنے کیلئے یوکرین سے دو ڈرون بھیجے گئے تھے ، جنہیں مار گرایا ہے ۔ روس نے کہا کہ جوابی کارروائی کرنے کا اختیار اس کے پاس ہے ۔ اب مانا جارہا ہے کہ ماسکو اس مبینہ واقعہ کا استعمال یوکرین کے خلاف پچھلے 14 مہینوں سے چل رہی جنگ میں بھی کرسکتا ہے ۔
Tags