مالیگاؤں: طبی خدمت اور فوز و فلاحِ مسلمین کا درس سلفِ صالحین کی بارگاہوں سے ملا۔ اسی جذبے کے تحت نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام مستقل جاری ’’تاج الشریعہ امدادی کلینک‘‘ پر ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ کا اہتمام 27؍مئی 2023ء سنیچر کی شام کیا گیا۔ عرسِ حضور تاج الشریعہ کی نسبت سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ان تین مقامات پر ہوا: (1) تاج الشریعہ امدادی کلینک، گولڈن نگر پاور ہاؤس (2)تاج الشریعہ امدادی کلینک، نور نگردیانہ (3)تاج الشریعہ امدادی کلینک، گلشن ابراہیم مین روڈ، نزد مسجد میلاد پاک ﷺ۔ ان مقامات پر ڈاکٹر زاہداحمد، ڈاکٹر حافظ محتشم کاملی، ڈاکٹر خالد احمد نے
مریضوں کا چیک اَپ کیا اور فری دوائیں دی گئیں۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ تینوں کلینک سے مجموعی طور پر کل 425؍مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کیمپ کا وقت شام سے شب11؍تک رہا۔ حضور تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان ازہری رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، اعتقادی، فقہی، علمی و روحانی خدمات اور حق گوئی و استقامت فی الدین کا ایک جہان معترف ہے۔ آپ کے عرس کی نسبت سے آپ ہی کے نام سے مستقل طبی خدمات انجام دینے والے تینوں تاج الشریعہ کلینک پر فری میڈیکل کیمپ ایک اہم پیش رفت ہے۔ جس کے مفید اثرات رونما ہوئے۔ فرید رضوی و معین رضوی نے کہا کہ ہمارا مقصد
مستحق و غریب مسلمانوں کی طبی و فلاحی اعانت ہے، اسی جذبے کے تحت گاہے بگاہے مختلف خدمات بزرگوں سے منسوب انجام دی جاتی ہیں۔ اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کے لیے نعیم رضوی و فرید رضوی کی نگرانی میں یاسین رضوی، آصف رضوی، سعد رضوی، شہزاد برکاتی، شاداب رضوی سمیت دیگر احباب نے معاونت کی اور سرگرم حصہ لیا۔ واضح رہے کہ امدادی طرز پر تاج الشریعہ امدادی کلینک سے خدمات کا دائرہ ایک مدت سے وسیع ہے۔ ایسی رپورٹ نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نے ارسال کی۔
٭ ٭ ٭
30-05-2023