حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق ایم ایس جی کالج مالیگاؤں کیمپ میں 29 اور 30 مئی کو آل مہاراشٹر ڈیبیٹ مقابلے (بحث و مباحثہ) کا انعقاد ہوا۔ اس مقابلے میں مہاراشٹر کی مختلف کالجوں سے اردو ، ہندی ، مراٹھی ،انگلش اور آہیرانی زبان میں جونیئر و سینئر کالج کے طلباء نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ دو دنوں تک چلتا رہا۔ ایم ایس جی کالج مالیگاؤں سے نمائندگی کرتے ہوئے عمران راشد نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا اور دیئے گئے " جن سنکھیا نی ینترن قانون اور سمان ناگرک قانون دیش کی اکھنڈتا کے لئے اوشک ہے " اس عنوان کی مخالفت میں ہندی زبان میں زبردست طریقے سے اپنی بات پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا۔ اول انعام حاصل کرنے پر ٹرافی، سند اور نقد روپیوں سے نوازا گیا۔ اس کامیابی پر ایم ایس جی کالج مالیگاؤں کیمپ، شعرائے مالیگاؤں، مالیگاؤں ڈیولپمنٹ، مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی و دوست احباب کی جانب سے عمران راشد کو بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس مقابلے کی ویڈیو "عمران راشد آفیشل" یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے۔
عمران راشد نے پھر حاصل کیا اول انعام
مئی 31, 2023
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) شہر کے سیاسی، سماجی تعلیمی، ملی و ادبی شعبوں میں فعال رہنے والا ہونہار نوجوان عمران راشد نے پھر ایک مرتبہ آل مہاراشٹر ڈیبیٹ مقابلے میں ہندی زبان میں تقریر کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا۔