چنانچہ موصوف نے ریاست کی اولین تقرری ضلع دھولیہ کے صدر کی کرتے ہوۓ انجینٸر ساجد انصاری عرف راٶ صاحب کو مقرر کیا ہے۔پیشے سے سیول انجینٸر ہیں۔سماجی و فلاحی کاموں میں ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتے ہیں۔دھولیہ کے ساتھ مالیگاٶں میں بھی وسیع حلقہِ احباب رکھتے ہیں۔ بنکر برادری کی اجتماعی ترقی کی فکر رکھتے ہیں۔ریاستی صدر خلیل انصاری نے صدارت کا مکتوب حوالے کرتے ہوۓ اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دھولیہ ضلع میں مومن انصاری سبھا کے صدر کی حیثیت سے ساجد انصاری صاحب بنکروں کی من حیث القوم ترقی کے لیۓ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔
اس موقع پر مومن انصار سبھا کے قومی صدر محترم محمد اکرم انصاری، قومی جنرل سکریٹری محمد اکرام انصاری،ریاستی صدر خلیل احمد انصاری اور مہاراشٹر انچارج احتشام انصاری نے مبارکباد پیش کرتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔