*'بھائی مستقیم ڈگنٹی شہر آپکا احسان مند ہے بڑکے ابا مالیگاؤں*
مئی 01, 2023
پچھلے دسیوں سال سے شہر سے سپت سرنگی گڑھ کی یاترا مالیگاؤں سے ہوکر گزرتی ہے، لیکن پچھلے دو سالوں سے یہ یاترا شہر کے امن و امن کیلئے درد سر بن گئی ہے، اس کی وجہ یہ ہیکہ، مالیگاؤں آوٹر کا ایک زہریلا سانپ جس کے منہ میں ایک مسلمان کا خون لگا ہوا ہے، اپنا قد بلند کرنے کیلئے سیکولر ہونے بھائی چارہ تعمیر ترقی کا زبردست ناٹک مسلسل کامیابی کے ساتھ کیے جارہا تھا، لیکن اب حالات بدلے ہیں جس کھالی میں کھایا اس میں چھید کیا، گداری جب وبال جان بننے لگی تو اپنا قد بلند کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر فرقہ پرستی کا سہارا لینے لگا، چونکہ مالیگاؤں دسیوں سال سے پر امن ہے، اب اگر ہیرو بننا ہے تو شہر کو فساد کی آگ میں جھونکنا ضروری ہے، اس مقصد کیلئے سپت شرنگی یاترا کو بہترین موقع جان کر، اسکا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے، اب تک جو یاترا گزرتی تھی اس میں ایک وقت میں اتنی بھیڑ نہیں ہوتی تھی، پھر ایک شازش کے تحت گزشتہ سال اپنے ہی آدمیوں کے زریعے یاتریوں پر پتھر او کر وایا گیا، اسکا الزام شہر کی عوام پر لگانے کی کوشش ہوئی، پھر اس سال یاترا کا وقت ہونے سے پہلے ہہ آس پاس دیہاتوں کے منڈل کو یہ عوام کر خوف زدہ کیا گیا، کہ پچھلے سال صرف پتھراؤ ہوا تھا، اس سال ما لیگاوں کے لوگ بڑا انتظام کیے ہوئے ہیں، اسلئے اتنی بھیڑ جمع کرکے ایک ساتھ گزرو کے وہ خوف زدہ ہوجائے، پورے دن بھر گزرنے والے یاتریوں کو ہاوے پر روک کر جمع کیا گیا، انکے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا، پھر شام کو عین افظار کے وقت یاترا گزری تو، شہر کی عوام نے پانی شربت پلاکراور کل جماعتی تنظیم نے پھول نچھاور کرکے اسکا استقبال کیا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہیکہ ایک لونڈا مفتی بار بار بنا پوچھے اسکے خلاف فتوی اگل رہا تھا، جبکہ کل جماعتی تنظیم میں ہر مسلک کے علماء کی ایک جماعت شامل ہیں، یقینا انکو بھی شریعت سمجھتی ہوگی، خیر اسکے بعد جب پورا شہر پاس ہوگیا کہی کوئی نا خوشگوار واقعہ نہ ہوا تو، انکے سینے پر سانپ لوٹنے لگے پلان ناکام ہوتا دکھا تو انکے ہی کچھ آدمیوں نے سخاوت ہوٹل کے پاس ایک دوکان پر پتھر پھینکنے شروع کیے، جو پہلے سے انکی جیب میں تھے، لیکن وہاں موجود پولیس نے انکی اچھی درگت کی، اور معاملہ سنبھل گیا، شہر کے لیڈروں نے بیان بازی کی، لیکن اگر کسی نے جڑ کاٹنے کا کام کیا ہے تو جنتادل کے سکریٹری مستقیم ڈگنٹی صاحب نے، انھوں نے براہ راست اس معاملے کو پولیس اسٹیشن سے اٹھا کر کورٹ میں لے گئے، اور پولیس کو مجبور کیا کہ، صحیح ڈھنگ سے کارروائی کی جائے، اور وہ تمام سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیا جائے جس کا معاملہ بنتا ہے، جس میں انکو ایڈوکیٹ عظیم خان اوت عزیز دوست ایڈوکیٹ توصیف خان کے توسط سے کامیابی ملی، اور اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے، یہ بات اب ان تمام دیہاتوں تک پہنچے گی، جو مالیگاؤں سے یاترا کے دوران گزرتے ہیں، اور اب وہ مزیز سنبھل کر رہے گے، ویسے بھی دیہاتی غریب اور مزہبی قسم کے ہوتے ہیں انکو اسی طرح کے کوئی سیاسی شیطان کے زریعے بہکایا جاتا ہے، ہم سب جانتے ہیں اسے معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوتی، پولیس تماشائی بنی رہتی ہے، نقصان مسلمانوں کانہوتا ہے، اور گرفتار بھی وہی ہوتے ہیں، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، اگرچہ کچھ ہوگا نہیں جنہیں گرفتار کیا گیا وہ چھوٹ جائینگے، لیکن اتنا بھی بہت ہے، اصل میں یہی طریقہ ہوتا ہے کام کرنے کا، میں ایک مرتبہ پھر شہر کی عوام کی جانب سے مستقیم ڈگنٹی صاحب اور شہر جنتادل کا شکر گزار ہوں انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔