گذشتہ دیر شب مورخہ 27 مئی، *محترم صوفی منتظم عاصی صاحب* کے مجموعہ کلام " *دیدہ باید* " میں شرکت کا موقع ملا.
یہ ایک بے انتہا معیاری اور کامیاب پروگرام رہا ہے
انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ وہ تمام ہی شعراء مبارک باد کے لائق ہیں جنہوں نے اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر، پروگرام کو بے انتہا کامیاب بنایا،
منتظم عاصی صاحب نے بجا فرمایا تھا کہ چاند اور ستاروں سے پوری محفل آباد ہے
میں سارے شعراء کو ان دنوں پہلی بار سُن رہی ہوں
میں نے ابھی تک شاعری صرف کے دو پروگراموں میں شرکت کی ہے، ایک ندا فاروقی صاحب کی کتاب کا اجراء اور دوجا منتظم صاحب کے شعری مجموعہ میں شرکت.
میں نے دونوں جگہ مالیگاؤں شعری حلقہ کو بے انتہا مخلص اور مہمان نواز پایا ہے، جس محبت، سنجیدگی، خلوص اور متانت کا ادبی حلقے کی جانب مظاہرہ ہوتا آرہا ہے، اس کیلئے میں پورے شہر کی خواتین حلقے کی جانب سے تمام کی مشکور ہوں
اور میری کوشش ہوگی کہ معیاری پروگراموں کے سلسلے دراز ہوں
خواتین کی شمولیت یقینی بنے
خواتین کی جانب سے بھی اس نازک ذمہ داری کو اٹھانے کی کوشش ہونی چاہیے.
کل جن جن صاحب کلام حضرات نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی وہ تمام بھی فردا فردا مبارکباد کے لائق ہیں
موجودہ حالات میں ادب لکھنا، کسی برفیلے اونچے پہاڑ کو سر کرنے کے مساوی ہے، یوٹیوب کے اس دور نے لکھنے والوں سے قلم چھین کر ہاتھوں میں کمیرے پکڑا دئیے ہیں
عاصی صاحب کی بات نے دل پر بہت اثر بنایا کہ زبان کوئی ہو اس کو بچانے میں پیش پیش رہئے
مجھے خوشی ہے، کہ ایڈمن پروازا عظمی صاحب کے توسط سے مجھے بےشمار علوم رکھنے والے سادہ لوح اور منسکر المزاج شجصیات سے ملاقات کا شرف حاصل ہورہا ہے.
میں شکرگزار ہوں منصور اکبر صاحب، محمود اشرف اور طالب اخی صاحبان کی، اقبال نذیر صاحب، پرواز اعظمی، اور اپنی والدہ کی. کہ جن کے حکم پر میں نے پروگرام میں لب کشائی کی.