دار العلوم امدادیہ ویلفیئر ٹرسٹ ہرسول ساؤنگی اورنگا آباد کا ایک مثالی اور معیاری دینی تعلیمی و اقامتی ادارہ ہے۔
بروز اتوار ۲۸ مئی ۲۰۱۳ء بمطابق ۷ /ذیقعدہ ۱۳۴۲ھ بوقت : بعد نماز مغرب ایک افتتاحی تعلیمی پروگرام قطب طریقت جناب حضرت مولانا ابونصر صاحب ( خلیفہ قاری صدیق صاحب با ندوی)کی سرپرستی اور علاقہ کے علماء کرام،ائمہ عظام اورسرآوردہ شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
جناب قاری سلیم شیخ استاد دار العلوم امدادیہ کی پرسوز تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا،اور نعت ومنقبت کا نذرانہ عزیزم جاوید سلمہ تلمیذ رشید امدادیہ نے پیش کیا۔
چند منتخب علماء کرام نے اس موقعہ سے مدرسہ اور اس کی تعلیم کی اہمیت پر اپنے قلبی تاثرات پیش کئے ۔
جناب مولانا شاہ امان اللہ صاحب ندوی نے نظامت وخطابت کے فریضہ کو انجام دیا اور سرپرست امدادیہ قطب طریقت حضرت مولانا ابونصر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی دل گداز دعاء پر یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
دو طالبعلم کی تکمیل حفظ قرآن شریف پر دستار بندی کا عمل بھی بزرگوں کے ہاتھوں انجام پایا۔
آخرمیں پروگرام کے اختتام پر ناظم دار العلوم امدادیہ جناب مولانا محفوظ الرحمن صاحب قاسمی نے جملہ شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے حضرات
پیر طریقت حضرت مولانا ابونصر صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( خلیفہ قاری صدیق صاحب با ندوی رحمہ اللہ)سر پرست دار العلوم امدادیہ ویلفیر ٹرسٹ اور نگ آباد۔
جناب مولاناشاہ امان الله صاحب ندوی ( سرحدی عقاب ) ناظم محسن ملت ممبئی
شیخ عبد القدیر صاحب ( سریچ ساؤنگی ) (۶) مولانا داؤد صاحب (امام و خطیب جامع مسجد ساؤنگی )
جناب محترم ساجد پاشا صاحب (ڈائریکٹر اسٹار شاہینگ اسکول، اورنگ آباد)
جناب مولانا عبد الجبار صاحب ندوی امام وخطیب
عطاء الرحمن عنبری (ایڈوکیٹ ) اورنگ آباد
جناب مولانا نظام الدین علی صدر رابطه وفاق المدارس العربیہ مراٹھواڑہ حافظ اقبال انصاری در کنگ صدر وفاق المدارس العربیہ مراٹھواڑہ
جناب محترم حافظ شیر خان صاحب (صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد ) مولانا مقصود بھراڑی نامہ نگار دورانقلاب اردو ہندی سلوڑ تعلقہ
جناب محترم حاجی فیروز صاحب ( بورگاؤں)
جناب محترم ڈاکٹر رئیس صاحب (اجتناڈ مینٹل سلوڑ )
جناب محترم اجمل صاحب ( انچارج خانقاہ تسمیہ منولی کرناٹک) (۱۶) محمد رياض الدين محمد يوسف الدین سیول کنٹریکٹر )
پروگرام دار العلوم امدادیہ کے احاطہ میں ہوا ،لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا۔
جناب حافظ مدثرصاحب ،جناب مولوی ذاکر صاحب ،جناب حافظ صلاح الدین صاحب جناب حافظ نوشاد صاحب صدیقی فاؤنڈیشن ،جناب قاری ثناء اللہ صاحب مرقاۃ العلوم گونڈی جناب محترم جمیل بھائی ، سلیم بھائی صاحبان اور جناب شکیل بھائی صاحب جناب محترم قاری کلام صاحب امام مسجداصلاح العلوم اور جناب حافظ عبد الرحیم ،جناب مولانا اجمل صاحب نقشبندی رفیق سفر قطب طریقت جناب حضرت مولانا ابو نصر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور وسیم بھائی مع دیگر ان کے رفقاء رونق پروگرام رہے۔