جے پی نڈا نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کے کاموں سے خوش ہیں۔ وہ ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب کچھ بی جے پی کے حق میں ہے۔ میں جہاں بھی جا رہا ہوں لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے بھی ہفتہ سے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ریاست کے عوام یقینی طور پر اپنا آشیرواد دیں گے اور بی جے پی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔
اس سے پہلے، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے داون گیرے میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں نڈا نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس جب بھی اقتدار میں آتی ہے، سماج میں دنگے بڑھ جاتے ہیں۔ ہماری حکومت ریاست کے غریبوںِ، کسانوں اور خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم نے ریاست کی خواتین کو خودمختار بنایا ہے۔ جب بھی کانگریس اقتدار میں آتی ہے، وہ سماج میں فساد کو فروغ دیتی ہے۔