مخالفین کے گمراہ کن پرپیگنڈے کے باوجود پھر ملا جنتا بینک کو بیسٹ بینک اور بیسٹ چئیرمن کا ایوارڈ
مئی 05, 2023
لوک ستہ سنگھرش کی جانب سے مورخہ 5 مئی 2023 بروز جمعہ ریاستی سطح پر احمد نگر ماؤلی سبھا گرہ میں ایک باوقار تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مختلف شعبہ حیات میں بہتر کارکردگی انجام دینے والے ادارے اور اشخاص کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مخالفین کے غلط واویلا مچانے کے باوجود مالیگاؤں شہر کی نشان امتیاز کہلانے والی بنکروں کی واحد بینک جنتا کو آپریٹیو بینک کو بیسٹ بینک کا ایوارڈ اور چئیرمں علیم الدین عبدالواحد صاحب کو بیسٹ چئیرمن کا ایوارڈ دیا گیا جو بنکروں کے ساتھ ساتھ شہریان کے لئے بھی خوش آئند خبر ہے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے عزائم مستقبل میں بھی بلند ہیں ۔ بینک کو شئیر ہولڈر اور بنکروں کے لئے مزید سہولیات سے مزین کرنے کے لئے پر عزم بورڈ آف ڈائریکٹرس نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس باوقار تقریب تقسیم ایوارڈ میں چئیرمن علیم الدین ناز،وائس چئیرمن محمد ایوب،سید مشتاق،اکرام خان،ڈاکٹر اخلاق،سہیل ماسٹر،حنیف سلیمان صاحبان نے شرکت کی ۔
Tags