اناللہ وانا الیہ راجعون اللھم اغفرلہ ورحمہ وادخلہ فی الجنۃ النعیم آمین ثم آمین بجاہ نبی الکریم رؤف الرحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
جانے والے ملک عدم چلے جاتے ہیں لیکن ان کی یادیں ان کی باتیں اور ان کے انجام دئیے گئے کارنامے رہتی دنیا تک باقی رہتے ہیں، مرحوم محمد عارف رضوی ایسے ہی ایک متحرک شخصیت کا نام ہے جس نے دین و سنیت کی دل و جان سے خدمت کی، وہ ہمارے بچن کے ساتھی تھے کافی عرصہ ہم ساتھ رہے یوں تو ان میں کئی خوبیاں تھیں جن میں سے ایک یہ کہ دین و سنیت کا بہت درد تھا، فروغ دین و سنیت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے مسلک اعلیٰ حضرت کے سچے ماننے والے اور مسلک کا کام کرنے والے ہمارے ساتھی تھے، بے شمار اکابر علمائے ذوی الاحترام کو شہر مالیگاؤں میں مدعو کرنے اور دین و سنیت کی اشاعت کے لئے ضرورت کے تحت دینی اجلاس کا انعقاد ہم نے مل کر کیا، علاوہ ازیں مسجد اہلسنت صدر الشریعہ کے قیام میں کلیدی رول ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار دینی، سماجی خدمات کو بھی انھوں نے انجام دیا، جن کا احاطہ مختصر میں کرنا ممکن نہیں، بہرحال یوں نوجوانی کے عالم میں اچانک انتقال ہونے سے اہل خانہ کے علاوہ جملہ اہلسنت کے افراد و تنظیموں کے ذمہ داران کو شدید صدمہ لاحق ہوا ہم خداوند قدوس کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں ان کی مغفرت فرمائے، دینی خدمات کو قبول و مقبول فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل و اجرجزیل عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سیدالمرسلین افضل الصواۃ والتسلیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم.
تعزیت کنندگان :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگ
اراکین و معاونین اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن
مدرسہ اہلسنت اشرف الفقہا للبنات
حضور تاج الشریعہ لائبریری مالیگاؤں