دار العلوم فیض القرآن معصوم شاہ کٹی کے ناظمِ اعلی محترم صوفی جمیل احمد صاحب ٹیلر کے صاحبزادے کا عقد مسعود مولانا محمد اسمٰعیل جمالی کی برادر زادی کے ہمراہ انعقاد پذیر ہوا۔آج صبح ساڑهے گیارہ بجے مسجد عثمان ابن عفانؓ گلشیر نگر میں مجلسِ نکاح کا انعقاد ہوا۔ حافظ محمد اسمٰعیل صاحب اشرفی نے نکاح پڑھایا۔جس میں شہر کے دینی تعلیمی صنعتی اور سیاسی حلقوں کی ممتاز شخصيات نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کو اپنی دعاٶں سے نوازا۔
مجلس نکاح اتحاد بین المسلمین کا بہہترین مظہر تھی۔اس موقع پر ہم عروس و نوشہ نیز ان کے والدین و تمام ہی رشتہ دار خویش و اقارب کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ رحیم و کریم ان کی ازدواجی کامیاب و کامران ثابت ہو۔
شریکِ مسرت
احتشام انصاری
انچارج مہاراشٹر
آل انڈیا مومن انصار سبھا۔