مجدد اسلام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی کے خانوادہ دین اسلام کی خدمت کرنے میں ممتاز مقام رکھتا ہے اس خاندان میں جہاں اتنے بڑے بڑے بزرگ گزرے ہیں وہیں علم و فن کے ماہر زہد و تقوی میں بے مثال، سیرت و سنت علیہ السلام کے پابند، لاکھوں، کروڑوں مسلمانوں کی زندگیوں میں اسلامی انقلاب لانے والی عظیم شخصیت حضور تاج الاسلام و المسلمین تاج الشریعہ ، علامہ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری قادری رضوی قدس سرہ العزیز کی ذات بابرکات بھی گزری ہیں، ان جملوں کے ساتھ معلمہ قاریہ طہورا طلعت آپا نے پانچویں عرس حضور تاج الشریعہ
کی مختصر اہم تقریب میں جوکہ مدرسہ اہلسنت اشرف الفقہا میں 27 مئی بروز سنیچر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوئی تھی اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا مزید سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے حضور تاج الشریعہ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور تاج الشریعہ جس طرح دین پر ثابت قدم رہتے ہوئے زندگی کو گزارا ہمیں بھی ان کی طرح ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی زندگی کو گزارنا ہے ان سے قبل مدرسے کی بچیوں نے منقبت کے اشعار بارگاہ حضور تاج الشریعہ میں پیش فرمائے، عرس کی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ اول و درمیان میں نعت و منبقت کے ترانے بھی بچے پیش کررہے تھے
آخیر میں صلواۃ و سلام قل شریف و شجرہ پڑھنے کے بعد رقت انگیز دعا ہوئی اور شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی، جبکہ رسم شکریہ کے ساتھ عرس کی تقریب اختتام پذیر ہوئی.
رپورٹ :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگاؤں
اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں