مکند واڑی میں پلے گراؤنڈ ، ہال اور وال کمپاؤنڈ کی تعمیر میں رخنہ اندازی کی کوشش
مئی 31, 2023
مالیگاؤں (نامہ نگار) سروے نمبر 211 مکند واڑی کا چہرہ مہرہ بدلنے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے سابقہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ حاصل کیا تھا ۔اور اسی گرانٹ کے دیڑھ کروڑ روپے تخمینہ سے گرووار وارڈ کے مکند واڑی میں اطراف کے علاقوں میں آباد ساکنان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلے گراؤنڈ کی تعمیر کرنا اور ہال کے علاوہ وال کمپاؤنڈ تعمیر کرنا مختص کیا گیا ہے ۔اسی ضمن میں آصف شیخ رشید نے بہتر کوالٹی کے ساتھ کام کی انجام دہی کیلئے پبلک ورک ڈپارٹمنٹ سے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کی اور اسکا ٹینڈر بھی منظور ہوگیا ہے اور یہ کام PWD کے ذریعے کیا جارہا ہے لیکن اس کام کے آغاز سے قبل ہی کارپوریشن کو مکند واڑی کے اطراف میں آباد ناجائز تجاؤزات (اتی کرمن) صاف کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں لیکن کارپوریشن سیاسی دباؤ میں آکر وارڈ میں اوچھی چیز میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں ۔کارپوریشن پولس ڈپارٹمنٹ کو پروٹیکشن فیس ادا نہیں کررہی ہیں جبکہ پولس ڈپارٹمنٹ بندوبست دینے کیلئے تیار ہیں ۔اگر پولس کی فیس کارپوریشن ادا کردیتی ہے تو یہاں پولس ڈپارٹمنٹ کی سرپرستی میں اتی کرمن صاف کیا جاتا اور تعمیری کام کا آغاز ہوجاتا لیکن کارپوریشن سیاسی دباؤ میں آکر تعمیری کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نے وارڈ کی عوام بالخصوص شبیر نگر ،آزاد نگر ،منشی شعبان نگر ،ہلال پورہ ،گلشیر نگر و اطراف کی عوام اس بات کو نوٹ کریں کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے فنڈ سے مکند واڑی میں پلے گراؤنڈ، وال کمپاؤنڈ اور ہال کی تعمیر ہوجانے سے یہاں شادی بیاہ کی تقریبات، بچوں اور خواتین کیلئے میدان پرسکون ماحول میں حاصل ہوسکے گا لیکن ایسا کارپوریشن کی نااہلی سے رکا ہوا ہے اس لئے عوام کارپوریشن کیخلاف سخت احتجاج کیلئے تیار رہیں اسطرح کی اپیل بھی آصف شیخ نے کی ہے ۔موصوف نے کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد کارپوریشن پولس بندوبست کیلئے فیس ادا کرے ورنہ سخت احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔