ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قتل کی کوشش کی گئی ہے ۔ کریملن نے دعوی کیا ہے کہ پوتن کا قتل کرنے کیلئے یوکرین سے دو ڈرون بھیجے گئے تھے ، جنہیں مار گرایا ہے ۔ روس نے کہا کہ جوابی کارروائی کرنے کا اختیار اس کے پاس ہے ۔ اب مانا جارہا ہے کہ ماسکو اس مبینہ واقعہ کا استعمال یوکرین کے خلاف پچھلے 14 مہینوں سے چل رہی جنگ میں بھی کرسکتا ہے ۔
روس نے کہا ہے کہ اس حملے میں صدر ولادیمیر پوتن زخمی نہیں ہوئے ہیں ۔ کریملن عمارت کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا ہے ۔ روس نے اس مبینہ حملے کو ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی اور روس یونین کے صدر کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش مانا ہے ۔
کریملن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو بغیر پائلٹ کے ڈیوائس کو کریملن کی جانب بھیجا گیا تھا۔ دونوں آلات کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ کریملن نے کہا کہ ڈرون حملے کی کوشش کے وقت روس کے صدر احاطہ میں نہیں تھے۔