گزشتہ دنوں بیڑ ضلع کی صادق حسین انصاری بیڑبلے مومن کانفرنس صدر نامزد استقبالیہ تقریب کا اہتمام
مئی 08, 2023
مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب محمد صادق حسین انصاری کو ضلع بیڑ مومن کانفرنس کا صدر نامزد کیا گیا موصوف کو یہ اعزاز ملنے پر بیڑ کے مومن پورہ علاقے میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دھولیہ ضلع مومن کانفرنس کے صدر شکیل احمد شاہین كو مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔ استقبالیہ نشست کی صدارت مہاراشٹر پردیش مومن کانفرنس کے صدر جناب متین انصاری صاحب نے کی ۔شکیل احمد شاہین نے اپنی تقریر میں مومن کانفرنس کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔