ضلع وقف بورڈ وقف انسپکٹر کا ہنگامی دورہ اوٹکور
مئی 06, 2023
اوٹکور : اوٹکور مستقر میں آج تلنگانہ کے وقف بورڈ سی ای او کی ہدایت پر محبوب نگر ضلع وقف بورڈ وقف انسپکٹر محمد ریاض کا ہنگامی دورہ ہوا۔اوٹکور مستقر کے تمام مسلم قاٸدین کے ہمراہ آج واقع دفتر تحصیلدار اوٹکور پہنچ کر تحصیلدار تروپتی سے ملاقات کی۔اوقافی اراضی ریکاڈ کا معاٸنہ و مشاہدہ کیا گیا اور اوقافی اراضی کے تعلق سے سخت نظر رکھنے کی تحصیلدار تروپتی کو مشورہ دیا۔اوٹکور مستقر کی جملہ اوقافی اراضی 366 ایکڑ پر مبنی ہے۔اس موقع پر تحصیلدار تروپتی نے تلنگانہ وقف بورڈ چیرمین کو فون کے ذریعہ اوٹکور مستقر کی اوقافی اراضی کے تعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔چیرمین نے تحصیلدار کو کہا کہ 1954 سے لیکر 2023 تک جتنی بھی اوقافی اراضی مستقر میں ہے اس کے اندر جو بھی دھاندلیاں ہورہی ہیں اس تعلق سے اندرون ایک ہفتہ ضلع وقف بورڈ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،محمد اسماعیل مجلس اتحادالمسلمین ناراٸن پیٹ ضلع جنرل سکریٹری، جناب منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور، جناب مقبول احمد مسجد ایکمینار صدر،محمد رفیع پورلہ،عبدالمنیر پردے سینیر قاٸد اور دیگر موجود تھے۔ محمد حسین ناراین پیٹ ضلع رپوٹر