ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شرد پوار نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی توہین نہیں کرسکتا ۔ آپ کے پیار کی وجہ سے مجھ سے استعفی واپس لینے کا مطالبہ اور این سی پی کے سینئرلیڈروں کے ذریعہ پاس تجویز کا میں احترام کررہا ہوں ۔ میں این سی پی کے قومی صدر عہدہ سے ہٹنے کا اپنا فیصلہ واپس لیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ دو مئی کو میں نے پارٹی کے قومی صدر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، کیونکہ میں اس عمر میں ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتا تھا ۔ حالانکہ پارٹی کارکنان اور عہدیدیداروں کی مایوسی کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے مجھ کو بہت پیار دیا ہے اور میں انہیں مایوس نہیں کرسکتا تھا ۔شرد پوار نے کہا کہ کمیٹی نے مجھ سے قومی صدر کی ذمہ داری پھر سے لینے کی درخواست کی اور محتاط طور پر غور کرنے کے بعد میں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان کے ذریعہ کئے گئے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور اس کو قبول کرتا ہوں ۔